• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استانی اورطالبہ کی فائرنگ اورخودکشی کی کہانی غلط نکلی

استانی اورطالبہ کی فائرنگ اورخودکشی کی کہانی غلط نکلی

کراچی میں استانی کے طالبہ رابعہ کو بلا کر فائرنگ اور خود کشی کی کہانی جھوٹ نکلی ۔ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں 2 خواتین کے قتل کے معاملے کی ایف آئی آر سرکار کی مدعیت میں واقعے کے دو روز بعد درج کرلی گئی ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق مقتولین کے ورثا نے غیر قانونی طور پر جرگہ بھی کیا ہے اور دہرے قتل کی واردات سے دہشت پھیلی ہے،غیر قانونی جرگے کی وجہ سے مقتولین کے ورثا مقدمے کے اندراج میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول رابعہ کی منگنی اس کی مرضی کیخلاف حیدرآباد میں طے کردی گئی تھی اور مقتولہ نسرین کو رابعہ کو سمجھانے کیلئے بلایا گیا تھا۔

پولیس نے دونوں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا مقدمہ دہشت گردی ، قتل اور دیگر دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کے ورثا کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔

واضح رہے پیر کی شب نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں مکان سے نسرین اور رابعہ کی لاشیں ملی تھیں۔

تازہ ترین