• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
صبا قمر اور عمران عباس ہالی ووڈ پہنچ گئے

معروف پاکستانی فنکار صبا قمر اور عمران عباس بہت جلد ہالی ووڈ میں اداکاری کرتے نظرآئیں گے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سمیت بالی ووڈ میں نام کمانے والے نامور پاکستانی اداکار عمران عباس اب ہالی ووڈ کی تیاریوں میں ہیں جس کی تصدیق عمران عباس نے خود کی ہے۔

صبا قمر اور عمران عباس ہالی ووڈ پہنچ گئے

عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ انہوں نے برطانوی سیریز ’دی ٹروجن ہورس‘ کے لیے معاہدہ کرلیا ہے جس پر وہ بےحد خوش ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ وہ اس سیریز میں شامی-ترک جاسوس کا اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنے کردار کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے عمران کا کہنا تھا کہ وہ فلم میں 6 سے 7 مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز جولائی میں ہوگا جو اکتوبر تک جاری رہےگا، شوٹنگ برطانیہ، یورپ اور ترکی کے خوبصورت مقامات پر کی جائے گی۔


دوسری جانب اداکارہ صبا قمر کے متعلق بھی خبریں گردش کررہی ہیںبلاک بسٹر پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دِلوں میں جگہ بنانے والی اداکارہ صبا قمر نے بالی وڈ میں جہاں فلم ہندی میڈیم سے دھوم مچائی وہیں اب ہولی و ڈمیں بھی مداحوں کو دیوانہ بنانے کی لئے تیار ہیں۔


34سالہ اداکارہ صبا قمر ہولی و ڈ کے ایکشن ہیرو بین ایفلک کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ میں جلوۂ گر ہونگی جو جلد ہی امریکا بھی روانہ ہو جائینگی تاہم صبا ابھی اپنے پروجیکٹ کو سیکرٹ رکھنا چاہتی ہیں ۔



تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین