• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں ہر چوتھا بچہ اسکول نہیں جاتا

خیبر پختونخوا کا تقریباً ہر چوتھا بچہ اسکول نہیں جاتا

خیبرپختونخوا ’آوٹ آف اسکول چلڈرن سروے ‘ میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبہ میں تقریبا ہر چوتھا بچہ اسکول نہیں جاتا۔

خیبرپختونخوا آوٹ آف اسکول چلڈرن سروے 18-2017 میں صوبہ بھر کے 43 لاکھ 23 ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا جس پر 22 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ میں اسکول جانے کے عمر کا ہر چوتھا بچہ اسکول سے باہر ہے۔ صوبہ میں 23 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں جن کی تعداد 18 لاکھ ہے جن میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی 66 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکول سے باہر بچوں میں 11 لاکھ 88 ہزار لڑکیاں جبکہ 6 لاکھ 12 ہزار لڑکے ہیں۔ان میں 11 لاکھ 52 ہزار سرے سے اسکول نہیں گئےجبکہ 6 لاکھ 48 ہزار بچے ایسے ہیں جو اسکول میں داخل تو ہوئے لیکن تعلیم کو خیر باد کہہ دیاجس کی وجہ تعلیم میں عدم دلچسپی ، غربت اور قریب میں اسکول کا نہ ہونا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق غربت کے باعث ایک تہائی بچوں نے کبھی اسکول کا رخ نہیں کیا جبکہ ایک تہائی بچے گھر کے قریب اسکول نہ ہونے کے باعث سکول نہیں گئے۔

اسی طرح گھر کے قریب اسکول نہ ہونے سے بیشتر طالبات نے تعلیم ادھورہ چھوڑا۔

رپورٹ کے مطابق اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ اسکولوں میں لانے کے لئے محکمہ کو 9 ہزار سے زیادہ نئے اسکول قائم کرنے پڑنگے۔ جن پر تقریبا 444 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

تازہ ترین