• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، رمضان سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

لاہور، رمضان سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پَر لگ گئے

لاہور میں رمضان المبارک سےایک ہفتہ پہلےہی مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پَر لگ گئے، بکرےکا مہنگا گوشت خریدنے کی سکت نہ رکھنےوالے شہری پریشان ہیں کہ اب وہ کدھرجائیں، جبکہ ڈی سی لاہور کہتے ہیں کہ وہ رمضان میں مصنوعی مہنگائی پرقابوپانےکیلئےمیکانزم تیارکررہےہیں ۔

لاہورمیں ایک ہفتےکےدوران مرغی کےگوشت کی قیمت 220 روپےسےبڑھ کر 280 سے 300 روپے فی کلوتک پہنچ گئی، پریشان حال شہری کہتے ہیں کہ بکرااوربڑا گوشت پہلےہی سکت سےباہر ہے،اب مرغی بھی نہیں کھا سکتے،وہ کدھرجائیں۔

دوسری جانب شہرمیں چھوٹا گوشت بدستور 800 روپےاور بڑا گوشت 375 روپےفی کلوپرفروخت ہو رہاہے،تاہم بعض قصابوں نےاندیشہ ظاہرکیاہےکہ رمضان تک یہ بھی مہنگےہوجائیں گے۔

ڈی سی لاہورسمیر احمد نےبتایا کہ وہ رمضان المبارک کےدوران قیمتیں کنٹرول رکھنےکے لئے میکا نزم تیار کر رہے ہیں،شہریوں کو شکایات نمبر دئیے جائیں گے اوران شکایات پرفوری ایکشن لیاجائےگا۔

شہریوں کا کہناہے کہ حکومت اور انتظامیہ کواشیائےخورونوش کی قیمتیں کنٹرول رکھنے کےلئےپہلےسے تیاری کرنی چاہئے تاکہ کوئی ان کی جیبوں پر ہاتھ صاف نہ کرسکے۔

تازہ ترین