• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



قدرت نے کھانے پینے کیلئے لاکھوں چیزیں عطا کی ہیں مگر بہت سے لوگوں کے شوق نرالے ہوتے ہیں اور وہ ایسی چیزیں بھی کھاتے رہتے ہیں کہ لوگ حیران رہ جائیں۔

 مٹی کھانے کی ’لت‘ کوٹیچر نے کاروبار بنالیا

برمنگھم سے تعلق رکھنے والی ایسی ہی ایک خاتون ان دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جو مٹی اور پتھر کھانے کا شوق رکھتی ہیں۔

جی ہاں، مٹی اور پتھر کھانے کے شوق میں مبتلا یہ خاتون کہیں باہر بھی جائیں تب بھی اپنے بیگ میں مٹی کے ڈھیلے رکھنا نہیں بھولتیں۔

 مٹی کھانے کی ’لت‘ کوٹیچر نے کاروبار بنالیا

انہوں نے اب اپنے اسی شوق کو کاروبار بنالیا ہے اور انٹرنیٹ پر طرح طرح کی مٹی فروخت کرتی ہیں، جن کی مانگ بھی اچھی خاصی ہے۔

ڈاکٹروں کاکہناہے کہ یہ خاتون خاص قسم کے ڈس آرڈر پیکا میں مبتلا ہیں جس سے متاثرہ شخص ایسی فالتو چیزیں کھانے لگتا ہے جنہیں کھانے میں شمار کرنا بھی غلط ہے اور نہ ہی ان چیزوں میں کوئی غذائیت ہوتی ہے۔

 مٹی کھانے کی ’لت‘ کوٹیچر نے کاروبار بنالیا

میڈیسا پہلے سائنس ٹیچر کے طور پر سالانہ 32ہزار پونڈ کماتی تھیں،مگر اب مٹی کے آن لائن کاروبار سے جو آمدنی انہیں ہوتی ہے وہ بھی اسی رقم کے لگ بھگ ہے ۔

تازہ ترین