• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں کروڑ پتی بھکاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

دبئی میں کروڑ پتی بھکاری پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

دبئی میں ایک کروڑ پتی بھکاری کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں دبئی پولیس کو ملی بڑی کامیابی، نہ دس ہزار،نہ پچاس ہزار،پورے تین لاکھ درہم ، یعنی ایک کروڑ روپے بھکاری کے قبضے سے برآمد کرلیے۔

ایک اور کارروائی میں چندہ مانگنے والے تین افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن کے پاس سے تیس ہزار درہم نکلے۔

بئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ہوشیار رہیں،بے وقوف بنانے والے ان دو نمبری لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

تازہ ترین