• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ آج ڈبلن میں ہوگا

پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ آج ڈبلن میں ہوگا

پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ آج سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی۔ میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم آئرلینڈ میں تاریخی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہے اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ میچ کھیلنے والی ٹیم ہی کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھلائیں گے۔

اس سے قبل ڈبلن میں ٹرافی کی رونمائی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور آئرش کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے ٹرافی کے ساتھ پوز بنوایا۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ کی کمی محسوس ہوگی لیکن شاداب خان اچھا پرفارم کر رہے ہیں، سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان امام الحق اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں ، اُن کو سمیع اسلم پر اسی لیے فوقیت دی گئی ہے۔

تازہ ترین