• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی اینیمیٹیڈ فلم 'دی انکریڈیبلز 2کانیا ٹریلر جاری


2004میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرواینیمیٹیڈ فلم دی انکریڈیبلز کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ اس سلسلے کی سیکوئل فلم 'دی انکریڈیبلز 2کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

نئی اینیمیٹیڈ فلم 'دی انکریڈیبلز 2کانیا ٹریلر جاری

ہدایتکارو رائٹربریڈ برڈ کی اس ایکشن ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سُپر ہیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو مشکل میں گرفتار لوگوں کی مدد کرتا ہے تاہم اپنی گھریلو زندگی کے آغاز پر اپنا مشن روک کر ریٹائر ہو جاتا ہے ۔

نئی اینیمیٹیڈ فلم 'دی انکریڈیبلز 2کانیا ٹریلر جاری

اپنی فیملی کے ساتھ زندگی بسر کرتے اس کرائم فائٹر کی زندگی میں ایک ایسا مرحلہ آتا ہے جب اسے ایک بار پھر سے سپر ہیروں کا روپ دھار کر عوام کی مددکیلئے نکلنا پڑتا ہے تاہم اس بار یہ تنہا نہیں ہوتا اس کے ساتھ اس کی فیملی بھی سُپر ہیرو بن کر جرائم کے خلاف لڑنے کا ارادہ کر لیتے ہیں۔

نئی اینیمیٹیڈ فلم 'دی انکریڈیبلز 2کانیا ٹریلر جاری

جان واکر اور نکول پیراڈزکی پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرادروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار سیموئیل ایل جیکسن ،ہولی ہنٹر، جان ریٹ زینبرگ، کریگ نیلسن،ہک میلنر اورسارا وویل کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

فلم 15جولائی کو موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔

تازہ ترین