• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

’ماہرہ خان ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑائیں گی نہیں‘


فرانس میں کانز کی رعنائیاں پوری آب و تاب سے جاری ہیں اور پاکستان کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار کانز پر پاکستان کی نمائندگی کرتی دکھائی دینگی۔

ماہرہ خان ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑائیں گی نہیں

اسی سلسلے میں فرانسیسی سفارتخانے نے ماہرہ خان کو 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔


پاکستان میں واقع فرانسیسی سفارتخانے نے بذریعہ ٹوئیٹر ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ماہرہ ہمیں یقین ہے کہ آپ ریڈکارپٹ پر نہیں لڑکھڑائیں گی۔

ماہرہ خان ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑائیں گی نہیں

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی‘۔

ان کا کہنا تھا، 'ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ آپ اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے پرجوش ہوں گی جب کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کی کھلاڑی ہوں جو اکیلی ہوں‘۔

ماہرہ خان ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑائیں گی نہیں

ماہرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک اس بات کا فیصلہ ہی نہیں کیا کہ وہ کون سالباس پہن کر کانز میں شرکت کریں گی اور اسی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اداکارائیں کنگنا رناوت، دپیکا پڈوکون، سونم کپور، ایشوریا رائے بچن بھی شرکت کررہی ہیں۔

ماہرہ خان 15 مئی کو ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیریں گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین