• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
2018 کے بلڈر ٹرینڈز

جس طرح کمپیوٹر سمٹتے سمٹتے جیب میں بلکہ گھڑی میں سما گیا ہے ، لگتاہے کہ کچھ عرصے بعد ہم اپنے گھر بھیسر پر اٹھائے گھومیں گے۔ جہاں دل چاہا بچھالیا اور اندر رہائش پذیر ہوگئے۔ جی ہاں ، زمانہ بہت تیزی سے ترقی کررہاہے۔ جاپان اور چین ایک ایک رات میں بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کررہےہیں۔ 

گذشتہ برس جو ایجادات اور ترقی ہوئی ،اس سال اس کی رفتار شاید دگنی ہو جائے گی۔ گھر کی تعمیر اب ’’ ہوم ٹیکنالوجی‘‘ بن گئی ہے ۔ گھرخریدنے والوں کایہ نیا عہد ہے۔ ایک نئی مارکیٹ وجود میں آرہی ہے۔ لوگ نت نئی فرمائشوں کے ساتھ بلڈرز کے پاس آتے ہیں تو ان پر دبائو بڑھ جاتا ہے۔ نئے زمانے سے خود کو ہم آہنگ رکھنے کیلئے بلڈز بھی نت نئے ٹرینڈز کو اپنا رہے ہیں ۔ آئیں دیکھیں ۔ کیا کچھ نیا ہے :

اسمارٹ ہوم کنٹرول

اب چونکہ ٹیکنالوجی پر ٹیکنالوجی آتی جارہی ہے، ہمارے پاس نہ صرف اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس ہیں، بلکہ ہمارے گھر بھی اسمارٹ ہو تے جارہے ہیں۔ خودکار یا آٹو میٹک کنٹرول سسٹم 2018کا سب سے بڑا ٹرینڈ ہے ۔ اس سے آپ کو توانائی بچانے والا ماحول ملے گا، اور آپ کو اپنے مزاج کے مطابق گھر کو سیٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

اسٹین لیس اسٹیل او روائٹ اپلائنسز کو کہہ دیں بائے بائے

ڈیزائن انڈسٹری میں تقریباََ سبھی کی یہ پیشن گوئی ہے کہ آنے والے وقتوںمیں وائٹ اور اسٹین لیس اسٹیل اپلائنسز ناپید ہو جائیں گے اور ان کا استعمال متروک ہو جائے گا۔ گمان یہی ہے کہ متبادل کے طور پر ہم ان کی جگہ تانبے، پتھر ، کنکریٹ اور گرینائٹ کا مٹیریل استعمال کررہے ہوں گے۔ ڈیزائن فوکل پوائنٹ آف ویو کے مطابق آنے والے دنوں میں بحیثیت مٹیریل کنکریٹ ایک نمایاں کردار ادا کرنے والا ہے۔

جدید اور پرسکون بیڈ رومز

اب بیڈ رومز کو بھاری بھرکم بیڈز اور الماریوں سے بھرنے کا زمانہ گیا۔ اب کم سے کم اشیا کو گھروں میں رکھنے کا رواج زور پکڑ رہاہے کیونکہ گھر میں اشیا کی بھر ما ر آپ کی انرجی کو کھینچتی ہے۔ ایک آرام دہ اور پرسکون کمرہ ، دیدہ زیب رنگوں کے ساتھ خریداروں کی ترجیح بن رہاہے۔بیڈرومز میں سکون بخشنے اور ٹھنڈے رنگوں والے رنگ، آف وائٹ بیڈنگ کے سنگ، بچوں کے کمروں میں نیلے رنگ کی ایک دیواراور کمرے کے تین اطراف چمکتا سفید رنگ ، آج کے خریداروں کی اولین پسند بنتا جارہاہے۔

کھلے راستے اور دالان

جوں جوں انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے وہ گھر پر زیادہ وقت گزارنے کو ترجیح دیتاہے، نہ کہ وہ نت نئی ایجادات اور ٹیکنالوجیز میں سر کھپاتا رہے ۔ اس کا مطلب یہ ہو اکہ آپ کے گھر میں وہ سب کچھ ہو جوروایت سے بھی جڑا ہوا ہو، گھر میں اگر کوئی وہیل چیئر استعما ل کرتاہے یا اسکوٹر اندر لانا چاہتاہے، تو کھلے راستے اور دالان اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ گھر کے بڑے بزرگوں کیلئے کھلے دروازے اوروسیع دالان ان کیلئے آرام کا باعث بنتے ہیںاور وہ بآسانی ادھر ادرھر حرکت کرسکتےہیں۔

2018 کے بلڈر ٹرینڈز

لائٹ فلورنگ

ہم لکڑی سے بنی لائٹ اور ہارڈ فلورنگ کا ٹرینڈ گذشتہ برس بھی دیکھ چکے ہیںلیکن اس سال یہ نیکسٹ لیول جانے والا ہے۔ اگرچہ کہ سفید رنگ کے فلو ر کی دیکھ بھال مشکل محسوس ہوتی ہے تاہم جب آپ کچن، باتھ روم اور لونگ ایریا ز کو دیکھیں گے تو اپنے فیصلے پر فخر محسوس کریں گے۔ سفید ٹائلز یا سفیدرنگ والی ووڈ فلورنگ اندھیرے میں بھی آپ کے گھر کو روشن کردےگی اور اس سے آپ کو اپنا گھر بھی کھلا کھلا محسوس ہوگا۔

کلرفل کچن

یہ ٹرینڈ بھی آج کل کئی جگہ دیکھا جارہاہے، اور تیزی سے گھروں میں جگہ بنا رہاہے ۔ اپنے کچن کی دیواروں میں رنگوں کو مکس کرکے، اپنے کیبنیٹس پر مختلف پینٹ کرکے،اور کائونٹر ٹاپ کو تنوع دے کر آپ نہ صرف اچھا محسوس کریں گے بلکہ کچن میں کام کرنے والی خواتین بھی کوکنگ کو انجوائے کریں گی۔

ٹینک لیس واٹر ہیٹر

سمجھدار مالکان ہمیشہ اپنی توانائیاں اور پیسہ بچانے کے طریقوں پر غور کرتے ہیں۔ اسی لیے ٹینک لیس واٹر ہیٹر بہت پاپولر ہورہےہیں۔ کیونکہ یہ گرم پانی اسی وقت مہیا کرتے ہیں جب گرم پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ گیس سے چلتے ہیں اور بجلی سے بھی۔ یہ روایتی ہیٹر سے سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں اور کم جگہ گھیرتے ہیں۔ ان کے فوائد کچھ یوں ہیں:

• گرم پانی اسی وقت نکلے گا جب آپ نل کھولیں گے

• گرم پانی کی مسلسل فراہمی ہوتی ہے

• ایک گھر میں استعمال ہونے والی بجلی یا گیس کی اچھی خاصی بچت ہوتی ہے

• انہیں دیوار پر لگایا جاسکتاہے

2018 کے بلڈر ٹرینڈز

وال ٹائل ڈیزائن

ٹائل کےڈیزائن آپ کے گھر کی دیواروں کو جدید اور آرٹسٹک ٹچ دے سکتے ہیں اور یہ وال پیپر کے مقابلے میں ٹوٹ پھوٹ کا زیاد ہ مقابلہ کرتے ہیں۔آپ جب بھی گھر تعمیرکریں تو ٹائلز کے پیٹرن پر زیادہ دھیان دیں جو آپ کے گھر کو شاندار بناسکتےہیں۔

روف ڈیکس

روف ڈیکس اب صرف اپارٹمنٹس کیلئے ہی مختص نہیںہیں ، بلکہ یہ گھروں کیلئے بھی بہت بڑا فیچر بنتے جارہےہیں۔ یہ روزانہ استعمال ہونے والے یا بیک یارڈ میں لگے چھجے کا عمدہ متبادل ہیں۔ اس میں آ پ چھوٹا موٹا فرنیچر رکھ لیں ، شام میں ڈوبتے سورج کے نظارےلیں اور سمندری ہوائوں سے لطف اٹھائیں ۔

تازہ ترین