کراچی میں لیاقت آباد انڈرپاس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ 3بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاقت آباد انڈر پاس میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت نوشین اور معین کے نام سے ہوئی۔
نوشین موقع پر جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ معین عباسی شہیداسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج چل بسا،موٹرسائیکل پر سوار 3 بچے معمولی زخمی ہیں۔
جاں بحق میاں بیوی کی لاشوں کو سرد خانہ منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہے۔
علاوہ ازیں قائدآبادمنزل پمپ کےقریب بس اورٹرک کی ٹکرکے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔