• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ، پہلے دن ٹاس بھی نہ ہوسکا

پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ، پہلے دن ٹاس بھی نہ ہوسکا

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا اور اسٹیڈیم آنے والے کرکٹ کے متوالوں کا جوش بھی ٹھنڈا پڑ گیا ۔ ٹیسٹ کے بقیہ 4 دن کھیل 98 اوورز کا ہوگا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ، پہلے دن ٹاس بھی نہ ہوسکا

ڈبلن میں آئرلینڈ کا اولین کرکٹ ٹیسٹ کا پہلا دن ٹھنڈے موسم، تیز ہواؤں ، بارش اور ژالہ باری کی نذر ہوگیا، موسم نے ٹاس کی بھی مہلت نہ دی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ، پہلے دن ٹاس بھی نہ ہوسکا

اس موقع پر امپائرز نے وقفے وقفے سے گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور بالآخر 4 گھنٹے انتظار کے بعد پہلے دن کا کھیل منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ، پہلے دن ٹاس بھی نہ ہوسکا

ٹیسٹ کے دوسرے دن سے کھیل 98 اوورز کا ہوگا اور 4 روزہ ٹیسٹ کی شرائط لاگو ہوں گی، یعنی میچ میں فالوآن 200 کے بجائے 150 رنز پر ہوگا، تاہم اس سب کے باوجود موسم اب بھی اپنا رنگ دکھائے گا۔

تازہ ترین