• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے ساتھیو! گرمیاں دن بہ دن بڑھ رہی ہیں۔ یقیناً آپ نے بڑھتی گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے ضرور کوئی نہ کوئی انتظام کیا ہوگا۔ کوئی اے سی چلا کر دن بھر اس کی ٹھنڈک میں بیٹھا رہتا ہوگا، تو کوئی ٹھنڈے مشروبات سے اپنی پیاس بجھاتا ہوگا اور تو اور کچھ بچے ایسے بھی ہوں گے جو سوئمنگ پول میں گرمی کی شدت کو ختم کرتے ہوں گے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی ان بے زبان جانوروں اور پرندوں کے بارے میں سوچا ہے جو دن بھر دھوپ میں اڑتے پھرتے ہیں۔ وہ بھی گرمی سے پریشان ہوتے ہوں گے۔ ان کے پاس گرمی کی شدت کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ مٹی کے وہ برتن ہیں، جو آپ لوگ گھر کے باہر پانی بھر کر رکھتے ہیں۔ جسے پی کر وہ اپنی پیاس کو ختم کرتے اور آپ کو دعا دیتے ہیں۔ 

اور جو ساتھی ایسا نہیں کرتے ان سے ہماری گزارش ہے کہ اگر آپ کے پاس مٹی کے برتن نہیں ہیں تو کوئی بات نہیں، آپ گھر کے کسی پرانے برتن میں ٹھنڈا پانی اور ایک برتن میں باجرا بھر کر اپنی اپنی چھتوں یا باہر کسی مناسب جگہ پر رکھ دیں، جہاں سے باآسانی چرند پرند اور دیگر جانور پانی پی کر اپنی پیاس بجھا سکیں، یہ بے زبان جانور اور پرندے آپ کو دعا دیں گے۔ ان سے دعا لینے کا یہ آسان موقع گنوائے نہیں۔ یقیناً آپ ہماری بات مانیں گے، اس کا بہت ثواب بھی ملے گا۔

آپ کی باجی

اس ہفتے کا پیغام: بے زبانوں سے دعا لیجئے


تازہ ترین