• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سلمان خان کے نئے شو ’دس کا دم‘ کا ایک اور پرومو جاری


بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے مشہور شو ’ دس کا دم ‘ کے تیسرے سیزن کا ایک اور پرومو جاری کردیا گیا۔

سلمان خان کے نئے شو ’دس کا دم‘ کا ایک اور پرومو جاری

بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو ’بگ باس ‘ کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا ایک اور شو ’دس کا دم ‘ بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے جس میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کے ساتھ گیم کھیلا جاتا ہے اور سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ مذاق مستی کرکے شو کو چار چاند لگادیتے ہیں ۔

سلمان خان کے نئے شو ’دس کا دم‘ کا ایک اور پرومو جاری

سلمان خان نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر’ دس کا دم ‘ کے تیسرے سیزن کا پرومو جاری کیا تھا جس میں وہ لڑکی سے سوال کرتے ہیں کہ کتنے فیصد بھارتی لڑکے لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لئے انگریزی جھاڑتے ہیں اور ان کے اس پرومو کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

سلمان خان کے نئے شو ’دس کا دم‘ کا ایک اور پرومو جاری

دبنگ خان نے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ’دس کا دم‘ کے تیسرے سیزن کا اور مو جاری کردیا ہے اور اسے پہلے پرومو سے بھی زیادہ پسند کیا جارہا ہے جس میں سلو میاں ایک لڑکے سے سوال کررہے ہیں کہ کتنے فیصد بھارتی شادیوں میں برائیاں نکالتے ہیں ۔

سلمان خان کے نئے شو ’دس کا دم‘ کا ایک اور پرومو جاری

گیم شو ’دس کا دم 3‘ بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا جبکہ اس بار شو میں نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین