• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کان کے نچلے حصے یعنی کان کی لو پر عام طور سے کسی قسم کے نشانات نہیں پائے جاتے لیکن اگر کان کی لو پر ٹیڑھی لکیر یا کوئی لائن ابھر آئے تو یہ خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔

کا ن کی لو پر ابھرنے والی لکیر دل کی بیماری کی نشان دہی کرتی ہے تاہم یہ دل کی کوئی سنگین بیماری کی نشان دہی نہیں کرتی ایسی صورت میں معالج کے علم میں یہ بات لانا ضروری ہے۔

کان کی لو پر ابھرنے والی لکیر ،دل میں بیماری کی نشانی

کان کی لو پر ابھرنے والی اس لکیر پر سب سے پہلے امریکی ڈاکٹر سینڈر ٹی فرینک نے تحقیق کی اور اسے اخذ کیا اسی وجہ سے کان کی لو پر بننے والی اس لکیر کو فرینک سائن کا نام دیا گیا ہے۔

امریکی ڈاکٹر سینڈر ٹی فرینک کی تحقیق کے مطابق کان کی لو پر ابھرنے والی لکیریں ذیابیطس کے شکار افراد کے کان پر بھی ابھر نے کا امکانات ہوتے ہیں ۔

کان کی لو دل کی شریانوں سے براہ راست منسلک ہوتی ہے اوراس پرابھرنے والی لکیر نشان دہی کرتی ہے کہ دل کی شریانوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، وہ درست طور پر کام نہیں کر رہیں اور کہیں نا کہیں ان میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

امریکی ڈاکٹر سینڈر ٹی فرینک کی اس تحقیق پربعد ازاں امریکا،چین جاپان اور یورپ سمیت دیگر ممالک کے ماہرین نے اس کی تصدیق کی۔

کان کی لو پر جن معروف افراد کے یہ لکیر ابھری ان میں امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش بھی شامل ہیں ،ان کے علاوہ تین مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ کیلئے نامزد ٹام کروز،بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندرا مودی،امریکی سیاست دان برنی فرینک، امریکا اور آسٹریلیا کے ایکشن ہیرو اور فلم پروڈیوسر میل گبسن،امریکن فلم پروڈیوسر اسٹیون ایلن اسپیل برگ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

تازہ ترین