• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جہاز اُڑاتے ہوئے آپ نے اکثر ہوابازوں کو دیکھا ہوگا لیکن جناب جہاز اُڑاتے ہوئے کرتب پیش کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس پائلٹ کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے شاندار کرتب پیش کئے کہ دیکھنے والے داد دینے پر مجبور ہوئے۔

ماہر پائلٹ کے جہاز اُڑاتے ہوئے شاندار کرتب

یہ کارنامہ جرمنی کے ایئرپورٹ پر اُس وقت دیکھا گیا جب ایک پائلٹ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ٹن وزنی ایئر بس A350نامی طیارے کو عمودی انداز میں90ڈگری کے زاویے پر یوں اُڑان بھری کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

یوں عمودی انداز میں اُڑان بھرتے جہاز کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور پائلٹ کی مہارت کو سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین