• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ان دنوں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے،پہلے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی خبروں کی زینت بنی پھر سونم کپور کی شادی نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔


  گزشتہ دنوں  اداکارہ نیہا دھوپیا بھی انگدبیدی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تاہم اب ہمیش ریشمیا نے بھی شادی کرلی ہے۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں شادیوں کا موسم

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمیش ریشمیا اور سونیا کپورگزشتہ روزنجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے، جس میں دونوں کے قریبی عزیز اوردوستوں نے شرکت کی۔

ہمیش ریشمیا نے اپنی شادی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا ’ہم دونوں ایک ساتھ ہیں اور یہی خوشی کی بات ہے‘۔

Togetherness is bliss!

A post shared by Himesh Reshammiya (@realhimesh) on


واضح رہے ہمیش ریشمیا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل وہ اور کومل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم 22 سالہ رفاقت کے بعد بالآخر اس شادی کااختتام گزشتہ برس طلاق پر ہوا تھا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے، تاہم اس نے گزشتہ روز اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کی۔

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں شادیوں کا موسم

ہمیش ریشمیا کی نئی اہلیہ سونیا کپور ٹی وی کی معروف اداکارہ ہیں اور اب تک ڈراما سیریل’کیسا یہ پیار ہے‘، ’جگنی چلی جالندھر‘،’یس باس‘اور’ری میکس‘میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین