اپنے ملک کو صاف رکھنا ہر تہذیب یافتہ معاشرے کی نشانی ہے .
اب برطانوی وزیرِ اعظم کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے لوگوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کی ٹھانی تو بچوں کے ہمراہ ملکر کچرا اُٹھانے اورصفائی کرنے پہنچ گئیں ۔
لندن میں ہزاروں بچوں نے تھریسامے کے ساتھ اس مہم میں شرکت کی اور پلاسٹک کے تھیلوں میں کچرا بھرنا شروع کیا ۔
اس مہم میں اسکول کے بچوں کے ہمراہ تھریسامے بھی پیش پیش تھیں ۔
تھریسامے نے اپنے پیغام میں کہاکہ انہیں اپنے شہروں اور سمندروں کو صاف رکھنا چاہئیے اور اس شعور کو بیدار کرنا چاہئیے۔