• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلن ٹیسٹ،آئیرلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

ڈبلن ٹیسٹ،آئیرلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

ڈبلن ٹیسٹ میں آئیرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ،پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ڈبلن کے تاریخی ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوچکا ہے۔

پہلا دن ضائع ہو نے کے بعد میچ کے چاروں دن اب90اوورز کے بجائے 98 اوورز کرائے جائیں گے۔ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔

ڈبلن ٹیسٹ،آئیرلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان کی جانب سے بلے باز امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم آئرلینڈ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے تاہم آئرلینڈکی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے اور تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

ڈبلن ٹیسٹ،آئیرلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

آیئر لینڈ کے کپتان پورٹر فیلڈ  کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں پاکستان کو شکست دینے کی پو ری صلاحیت موجود ہے۔

آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں

آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، محمد عامر، راحت علی اور شاداب خان شامل ہیں۔

تازہ ترین