• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کانز پہنچ گئیں


دنیا کے سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں جاری ہے جہاں چوتھے روز بھی ستاروں کی رعنائیاں عروج پر ہیں ۔

  ماہرہ خان کانز پہنچ گئیں

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی فرانس کے شہر کانز میں موجود ہیں۔


واضح رہے کہ ماہرہ خان 15 مئی کو ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیریں گی۔

جبکہ  ایشورائے بچن اپنی بیٹھی آردھیا کے ساتھ کانز پہنچ گئی ہیں ۔

  ماہرہ خان کانز پہنچ گئیں

71ویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتیں اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوۂ گر ہوئیں۔

  ماہرہ خان کانز پہنچ گئیں

ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ہالی وڈ اور بالی وڈ ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

  ماہرہ خان کانز پہنچ گئیں

کانز فلم فیسٹیول میں نئی ڈرامہ فلم 'Zimna Wojna'کی کاسٹ نے فلم کی اسکریننگ سے قبل ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور فوٹو گرافروں کو خوب پوز دئیے جبکہ کوئین کنگنا رناوٹ اور دپیکا پڈوکون نے چوتھے روز بھی واک کیا ور دیکھنے والوں کو داد دینے پ رمجبور کر دیا۔

  ماہرہ خان کانز پہنچ گئیں

8مئی سے 19مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔

  ماہرہ خان کانز پہنچ گئیں


  ماہرہ خان کانز پہنچ گئیں

گیارہ دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

  ماہرہ خان کانز پہنچ گئیں

پیرس میں فلم فیسٹیول کے موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ اداکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔