• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیزہ ہاشمی کوبھارت میں ثقافتی شو میں شرکت سے روک دیا گیا

منیزہ ہاشمی کوبھارت میں ثقافتی شو میں شرکت سے روک دیا گیا

ٹی وی میڈیا کی معروف شخصیت اور فیض احمد فیض کی صاحب زادی منیزہ ہاشمی کو بھارت میں منعقدہ ثقافتی شو میں شرکت سے روک دیا گیا۔

اردو کے مشہور شاعر فیض احمد فیض سے ہندوستان میں لوگ بے انتہا محبت کرتےہیں ، لیکن جب ان کی بیٹی کو ایک ثقافتی پروگرام کیلئے دہلی آنے کی دعوت دی گئی تو انہیں وہ محبت نہیں ملی جس کی وہ مستحق تھیں ۔

مونیزہ ہاشمی ٹی وی اور میڈیا کی معروف شخصیت ہیں، انہیں ان دنوں دہلی میں جاری 15 ویں ایشیا میڈیا سمٹ میں اسپیکر کے طور پر بلایا گیا تھا لیکن مونیزہ ہاشمی کو اس پروگرام میں شامل نہیں ہونے دیا گیا جبکہ اس کی وضاحت بھی پیش نہیں کی گئی ۔

فیض فائونڈیشن ٹرسٹ کے ذرائع کے مطابق منیزہ ہاشمی جب ہوٹل پہنچیں ، تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے نام پر کوئی بکنگ نہیں ہے، بعد میں منیزہ ہاشمی کو اے آئی بی ڈی ( ایشیا پیسیفک انسٹی ٹیوٹ فار براڈ کاسٹنگ ڈیولپمنٹ ) کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس سمٹ میں انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین