لمبو اسکیٹنگ اپنی نوعیت کا ایک مشکل ترین کھیل ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی اس بچی کو لمبو اسکیٹنگ کا ماہر کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے انتہائی تنگ راستے پر لمبو اسکیٹنگ کرتے ہوئے گنیز ریکارڈ بنا ڈالاہے ۔
بھارت سے تعلق رکھنے والی Shristi Dharmendra Sharma نامی13 سالہ بچی نے لمبو اسکیٹنگ کرتے ہوئے 7انچ اونچی نصب کی گئی لوہے کی درجنوں راڈز کے نیچے سے گزر کر 10میٹر کا فاصلے طے کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔