• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی

رمضان کی آمد میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی ہو چکی اور فی الحال اوپن مارکیٹ میں بھی سب اچھا ہے ،شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ رمضان میں قیمتیں بڑھنے نہ دے۔

اس وقت اوپن مارکیٹ میں پیاز ہے 25 سے 30 روپے فی کلو ، آلو 24 سے 30 ، لیموں200روپے سے لے کر 300 روپے کلو اور سبزیاں 40 روپے سے لے کر 80 روپے فی کلو تک فروحت ہو رہی ہیں ، کیلا 100 روپے سے لے کر200روپے فی درجن ہے ، آڑو 150 سے 200روپے ،تربوز 25 سے 30 روپے فی کلو ،سیب 130 سے 250 روپے فی کلو تک مل رہا ہے، لوگوں کو ڈر ہے کہ کہیں رمضان میں یہ قیمتیں بڑھ نہ جائیں ۔

وفاقی حکومت نے رمضان کے دوران یوٹیلیٹی اسٹوز پر سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے ایک ارب 73 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رکھی ہے، اس سے کھانے پینے کی اشیاء میں 4روپے سے لے کر 50 روپے تک کی کمی ہوئی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر دی جانے والی سبسڈی چاند رات تک جاری رہے گی ۔

تازہ ترین