• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، لیڈیز پولیس کانسٹیبل کی موٹرسائیکل چلانے کی تربیت

فیصل آباد، لیڈیز پولیس کانسٹیبل کی موٹرسائیکل چلانے کی تربیت

فیصل آباد میں لیڈیز پولیس کانسٹیبل موٹرسائیکل چلانے کی تربیت حاصل کررہی ہیں ، اسی ماہ انہیں ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت موٹرسائیکلیں مہیا کر دی جائیں گی جس کے بعد یہ لیڈیز کانسٹیبل مجرموں کوپکڑنےاورگشت کےلیےبائیک پر نظرآئیں گی ۔

خواتین پولیس کانسٹیبلز کو ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت حکومت پنجاب رعایتی قیمتوں پر موٹر سائیکل فراہم کر رہی ہے تاکہ پیشہ ور خواتین کی نقل و حرکت کے لیے مردوں پر انحصار کم ہو سکے۔

فیصل آباد پولیس لائنز میں موٹر سائیکل چلانے کے لیے لگائے گئے کیمپ میں تربیت مکمل کرنے والی110 لیڈیز کانسٹیبلز کو موٹر سائیکل دئیے جائیں گے، تربیت حاصل کرنے والی لیڈیز کانسٹیبلز انتہائی پرجوش ہیں ۔

لیڈیز کانسٹیبلز بہت جلد سڑکوں پر موٹر سائیکل چلاتی ہوئی نظر آئیں گی جس سےدیگر پیشہ ورخواتین میں بھی ویمن آن ویلز کے تحت خود انحصاری کے ساتھ سفر کی ترغیب پید اہو گی۔ 

تازہ ترین