• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنینڈز کار حادثے سے بال بال بچ گئیں


بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی گاڑی گزشتہ رات حادثے کا شکار ہو گئی تاہم اداکارہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکولین سلما ن خان کے گھر ہونے والی ایک پارٹی سے واپس آرہی تھیں کہ ان کی گاڑی ایک رکشے سے ٹکرا گئی۔

جیکولین فرنینڈز کار حادثے سے بال بال بچ گئیں

یہ پارٹی سلمان خان کی طرف سے ان کی نئی آنے والی فلم‘ریس 3’کی کاسٹ اور کریو کے لئے دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے کے قریب جیکولین پارٹی سے واپسی کے راستے میں تھیں جب ان کے ڈرائیور نے گاڑی ایک رکشے سے ٹکرا دی۔

جیکولین فرنینڈز کار حادثے سے بال بال بچ گئیں

حادثے کے وقت جیکولین فرنینڈس کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں، خوش قسمتی سے انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم ٹکر کے باعث ان کی کار کی ہیڈ لائٹ ٹوٹ گئی۔

تازہ ترین