• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں طالبان حملوں میں45 پولیس اہلکار جاں بحق

افغانستان میں طالبان حملوں میں45 پولیس اہلکار جاں بحق

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں45 طالبان اور16 افغان اہلکار مارے گئے۔افغان وزارت دفاع کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے گذشتہ رات فراہ شہر پر حملہ کیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز جھڑپوں میں 16افغان اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ45 طالبان بھی مارے گئے اور 40سے زائد طالبان جھڑپوں میں زخمی ہوئے تاہم طالبان نے جھڑپوں کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب صوبائی کونسل کے سربراہ فرید بختاور کا کہنا تھا کہ رات گئے ضلع بالا بلوک میں مسلح جنگجوؤں نے پہلے پولیس اسٹیشن کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں معتدد پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فراہ شہر میں ہی کیے جانے والے طالبان کے دوسرےحملے میں بھی معتدد پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور اپنے ہمراہ ہتھیار اور دیگر سیکیورٹی آلات بھی ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ صوبہ فراہ افغانستان کے صوبے ہلمند اور ایران کے سرحدی علاقے کے درمیان میں قائم ہے اور گزشتہ کچھ ماہ میں یہاں کے مختلف علاقوں میں جنگجوؤں کی مسلح کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہےجبکہ فراہ کا علاقہ ایران اور افغانستان کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سےبہت اہم ہے۔

تازہ ترین