• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
  پیرس میں چاقو سے حملہ ،1شخص ہلاک،4ز خمی

فرانس کے دار الحکومت پیرس میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 1 شخص کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا،زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے، فرانسیسی پولیس نے ملزم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور الله اکبر کے نعرے لگا رہا تھا۔ واقعہ کی دہشت گردی کے تناظر میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب داعش نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ آزادی کے دشمنوں کے آگے ہار نہیں مانیں گے۔ فرانس نے ایک بارپھر آزادی کے لیے دیے گئے خون کی قیمت چکائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کو مارنے والے پولیس افسران کو فرانسیسی عوام کی جانب سے سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین