• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: اورنگ آباد میں پرتشدد فسادات، 2 افراد ہلاک

بھارت: اورنگ آباد میں پرتشدد فسادات، 2 افراد ہلاک

بھارتی شہر اورنگ آباد میں حالات معمول پر نہ آسکے، شہر میں دفعہ 144نافذ اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ جمعے کی رات شروع ہونے والے پرتشدد فسادات میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اورنگ آباد میں صورتحال قابو کرنے کیلئے سڑکوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے ۔جمعے کی رات اورنگ آباد کے علاقے موتی کرنجا میں دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق جھگڑا ایک عبادت گاہ کی غیر قانونی پانی کی لائن کاٹنے پر شروع ہوا تھا۔ مشتعل افراد نے80 گاڑیوں اور 100 دکانوں کو نذر آتش کر دیا تھا۔

فسادات میں 50 افراد زخمی ہوئے تھے ، پولیس معاملے میں ملوث 37 افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔

تازہ ترین