• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کھلاڑیوں کے پیچھے ان کی مائوں کا کردار

خواتین کھلاڑیوں کے پیچھے ان کی مائوں کا کردار

سراپا محبت ،ایثار اور قربانی کا دوسرا نام ’’ماں تیری عظمت کو سلام ‘‘خراج تحسین پیش کرنےکےلیےآج دنیابھرمیں ماں کادن منایاجا رہاہے۔

کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والی ویمنز کھلاڑیوں کے پیچھے ان کی ماں کے کردار کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، باکسنگ رنگ میں قدم رکھنے والی ویمنز باکسر رضیہ عزیز کی کامیابیوں کے سفر میں ان کی والدہ ان کی سب سے بڑی ہمسفر بن چکی ہیں۔

لیاری کی ویمن باکسر رضیہ عزیز،جن کی کامیابی کے پیچھے ان کی ماں کا ہاتھ ہے،باکسنگ کھیلنے پر مخالفت رشتہ دار کریں یا محلہ والے،بیٹی کا خواب پورا کرنےماں سب کےسامنے ڈٹ جاتی ہے ،اور اگر بات ہو باکسنگ رنگ میں اترنے کی یا انہیں ٹریننگ کرانے کی تواس سفر میں بھی ماں ان کی سب سے بڑی ہم سفر بن جاتی ہیں ۔

رضیہ عزیز صوبائی سطح کے بعد نیشنل چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈ جیت چکی ہیں اب ان کی نظریں انٹرنیشنل میڈلز پر ہیں رضیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایشین گیمز میں شرکت کر کے انٹرنیشنل باکسنگ رنگ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون باکسر بن جائیں گی ۔

لیاری کی تنگ گلیوں سے نکل کر رضیہ روزانہ چار گھنٹے ککری گرائونڈ کے باکسنگ ہال میں ٹریننگ کرتی ہیں ،رضیہ باکسنگ رنگ میں کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونا چاہتی ہیں وسائل کی کمی ہے لیکن اس کٹھن سفر میں ان کی ماں کی محنت ان کو منزل تک پہنچا سکتی ہیں۔

تازہ ترین