• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید شیخ کی نئی فلم ’وجود ‘کا پہلا ٹریلر کراچی میں ریلیز


لیجینڈ اداکار اور ہدایتکار جاوید شیخ کی نئی فلم وجود کا پہلا ٹریلر بڑی دھوم دھام سے کراچی میں جاری کر دیا گیا، یہ فلم عید پر رییلیز کی جائے گی۔

شہر کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس میں سجے ریڈ کارپیٹ کی یہ گہما گہمی منجھے ہوئےاداکار و ہدایت کار جاوید شیخ کی فلم وجود کے لئے ہے، تھرل ایکشن رومینس ، خوبصورت لوکیشنز لئے بطور ہدایتکار اپنی اس آٹھویں پیشکش کو شیخ صاحب انٹرٹینمینٹ کا ایک مکمل پیکج قرار دیتے ہیں۔

شایقین، میڈیا اور سیلیبریٹیز کی موجودگی میں بڑی اسکرین پر ٹریلر کی رونمائی کی تقریب میں فلم کی مرکزی کاسٹ سے جاوید شیخ کے علاوہ دانش تیمور، سعیدہ امتیاز، علی سلیم ، فریحا الطاف سمیت دیگر اداکار شامل ہوئے۔

دو ٹیزرز کے بعدمنظر عام پر آنے والے فلم کے اس پہلے ٹریلر میں ہیرو دانش تیمور کے برعکس اہم منفی کردار نبھاتے جاوید شیخ سمیت بھارتی ادیتی سنگھ اور دیگر کاسٹ بھی جلوہ گر ہوتی نظر آرہی ہے۔

تازہ ترین