• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیبل کے کاروبار کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے، رشید مگسی

کیبل کے کاروبار کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے، رشید مگسی

انڈس کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین رشید مگسی نے کہا ہے کہ کیبل کے کاروبار کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے، پیمرا کی جانب سے سبسکرائبر فیس میں سو فیصد اضافہ واپس لیا جائے۔

شہداد پور میں انڈس کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن سندھ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عبدالرشید مگسی ایسوسی ایشن کے چیئرمین، دلشاد رند وائس چیئرمین منتخب کیے گئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید مگسی نے پیمرا کی جانب سے سبکرائبر فیس میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 24 روپے کے بجائے 12 روپے فیس مقرر کی جائے، ان ہاؤس چینل کیبل آپریٹرز کےلیے پیمرا رولز 2009 پر عمل کرایا جائے۔

جنرل سیکریٹری قربان علی میمن کا کہنا تھا کہ پیمرا انسپکٹرزکی غیر قانونی فیس کی وصولی بندکرائی جائے۔

تازہ ترین