• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ کی فالو آن کے بعد محتاط انداز میں بیٹنگ

آئرلینڈ کی فالو آن کے بعد محتاط انداز میں بیٹنگ

پاکستان کے خلاف آئرلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں محتاط انداز اپناتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 64رنز بنالئے ہیں ،پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کےلئے مزید 116رنز درکا رہیں۔

ڈبلن میں جاری پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے ،اس موقع پر تاریخ 16سال بعد دوہرائی گئی جب 2002ء میں لاہور کے مقام پر انضمام الحق کی قیادت میں گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کا شکار کیا تھا ،اس بار سرفراز کے پراعتماد بولرز نے آئی لینڈ کو 130 کے اسکور پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

آئرلینڈ کی فالو آن کے بعد محتاط انداز میں بیٹنگ

تیسرے دن کے آغاز پر پاکستان نے گزشتہ روز کے اسکور 268 رنز 6وکٹ اننگز کا آغاز کیا اور جب اسکور 9وکٹ پر 310رنز پر پہنچا تو سرفراز احمد اننگز ڈیکلیئرکرنے کا اعلان کردیا۔

آئرلینڈز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ایسے لگا کہ وہ ہوم گرائونڈ کا فائدہ اٹھانے کےلئے تیار نہیں ہیں یا یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ پاکستانی بولنگ لائن نہیں جم کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا اور پوری ٹیم 130رنز پر ڈھیر ہوگئی ، کیون اوبرائن 44اور گرے ولسن 33 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرنے میں کامیاب رہے ، تاہم ٹیم کو فالوآن سے بچانے میں ناکام رہے ۔

سرفراز الیون کے محمد عباس نے 4،شادب خان نے 3،محمد عامر نے 2اور فہیم اشرف ایک وکٹ اپنے نام کی۔

آئرلینڈ کی فالو آن کے بعد محتاط انداز میں بیٹنگ

دوسری اننگز میں آئی لینڈ کی طرف سے انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور 26اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 64رنز بنالئے ہیں، اسے پاکستانی برتری کے خاتمے کےلئے مزید 116رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تمام وکٹیں اور 2دن کا کھیل ابھی باقی ہے ۔

پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں فہیم اشرف 83،اسد شفیق62 اور شاداب خان 55رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

تازہ ترین