• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’ابا بیمار ہوئے تو ہم میں سے کوئی ڈھاکا نہ جاسکا۔
اُن کا تنہائی میں انتقال ہوگیا۔
ہم بہن بھائی بعد میں پہنچے۔‘‘
واحد کے بنگالی ملازم نے بتایا۔
’’تم لوگ چند ٹکے کمانے کی خاطر بوڑھے والدین کو تنہا چھوڑ آتے ہو۔
شرم آنی چاہئے۔‘‘
میں نے اُسے لتاڑا۔ وہ شرمندہ ہوگیا۔
میں اور واحد باتوں میں مصروف ہوگئے۔
ملازم چائے بناکر لے آیا۔ پھر اُس نے پوچھا،
’’صاحب! آپ امریکہ سے اکیلے آئے ہیں یا کوئی اور بھی آیا ہے۔‘‘
میں نے کہا،
’’ہم سب بہنوں بھائیوں کو ایک ساتھ آنا پڑا،
پاپا کے جنازے میں شرکت کرنے!‘‘
تازہ ترین