• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھُل گیا

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج ہو گا

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح آج ہو گا ۔ افتتاح سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے بلائی گئی استقبالیہ تقریب ناکام ہو گئی ،زیادہ تر غیر ملکی سفیر شریک نہیں ہوئے ۔

اسرائیل نے 86 ملکوں کو دعوت دی صرف 33 نے شرکت کی تصدیق کی ، 53شریک نہیں ہوئے ۔ صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کوشنر اور امریکی وزیر خزانہ آئے ۔

اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریب میں ہنگری، رومانیا، چیک ری پبلک ، فلپائن، تھائی لینڈ اور ویت نام کے سفیروں نے بھی شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں کیونکہ یہ ایک درست اقدام ہے اور اس سے امن قائم ہوگا ۔

دوسری جانب فلسطین نے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔

تازہ ترین