عراق میں ہونے والے انتخابات میں عراقی عالم مقتدیٰ الصدر کو عراقی جزوی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ دارالحکومت کی نشستوں پر وزیراعظم کی پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔
انتخابی عمل میں ایران مخالف مقتدیٰ الصدر کی انتخابات میں برتری جاری ہے، ایران نواز گروپ کا اب تک دوسرا نمبر ہے جبکہ موجودہ عراقی وزیراعظم پیچھے رہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عرا ق کی جنگ کے بعد مقتدیٰ الصدر نے ایران مخالف مؤقف اختیار کر لیا تھا۔
عراقی انتخابی کمیشن کے تحت اتوار کو ہونے والے عراق کے پارلیمانی انتخاب میں نصف سے زائد ووٹوں کا شمار کر لیا گیا ہے۔