• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پنجاب حکومت 4ماہ کا بجٹ آج پیش کرے گی

پنجاب حکومت چار ماہ کا بجٹ پیش کرے گی، جس کا کل حجم 200ارب روپے سے زائد ہوگا۔ وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث آج 12 بجے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گی۔

ذرائع کے مطابق 2018-19 کے پنجاب کے ضمنی بجٹ کے لیے 70ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ ضمنی بجٹ میں130ارب روپے جاری اسکیموں سے لیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی بجٹ کا بڑا حصہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ ہوگا۔ پنجاب حکومت پورے مالی سال کا بجٹ پیش نہیں کرے گی۔

بجٹ اجلاس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجا ب کی صدارت میں کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی جس کے بعد اسے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ یہ پنجاب حکومت کا آخری بجٹ ہوگا۔

تازہ ترین