• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی نیلم: پل گرنے سے بہہ جانے والے6 سیاحوں کی تلاش جاری


وادی نیلم میں کنڈل شاہی کے مقام پر جاگراں پل گر گیا جس کے باعث نالے میں بہہ جانے والے 6 سیاحوں کی تلاش آج بھی جاری ہے۔

پل گرنے سے23 سیاح دریا میں بہہ گئےتھے، جن میں سے 6 کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ واقعے میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

وادی نیلم: پل گرنے سے بہہ جانے والے6 سیاحوں کی تلاش جاری

چھ افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے کام میں پاک فون کے جوان بھی شریک ہیں۔

واضح رہے کہ وادی نیلم کی سیر کے لیے آئے ہوئے 23سے زائد سیاح جاگراں نالے پر قائم پل پر تصاویر بنا رہے تھے کہ پل وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا، جبکہ تمام سیاح نالے میں بہہ گئے تھے۔

تازہ ترین