کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے مینی ٹوباکے مقام پر ونی پیگ میں بانی پاکستان کے نام سے منسوب محمد علی جناح پارک کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ اس کا سہرا مینی ٹوبا میں مقیم کینیڈا کی پاکستانی برادری کو جاتا ہے جنہوں نے شمالی امریکامیں پہلے عوامی پارک کا نام بانی پاکستان محمد علی جناح کے نام پر رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
طارق عظیم خان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لیے ہمارے بانیوں کی قربانیوںکو خراج عقیدت پیش کرنے کا لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ونی پیگ کی برادری پاکستانی ثقافت کے فروٖغ اورمثبت تصور کو اجاگر کرنے کے لیے ثقافتی میلوں کا انعقاد کرتی ہے اور یہ دونوں کمیونیٹیزکے درمیان مفاہمت کے فروٖٖٖغ کے لیے پل کا کام کرتے ہیں۔
پورے کینیڈا سے ہزاروں لوگوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔