• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


روس میں ایک روزہ ایئر شو کا انعقاد کیاگیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

روس کے Kubinkaایئر بیس پر منعقد ہونے والے اس ایئر شو میں روسی ہوا بازوں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے ۔

روس میں ایک روزہ ایئر شو کا انعقاد

روسی ایوی ایشن کے جدید آلات کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کئے گئے اس ایئر شو کے دوران ماہر پائلٹس نے جہاز ،ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو اُڑانے کاایسا شاندار مظاہرہ کیاجسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا جبکہ آسمان پر اُڑتے بل کھاتے جہازوں کو دیکھ کر بچے بھی بیحد لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین