• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سورج کے گرد قوس و قزح کا دائرہ بن گیا


بعض اوقات قدرت ایسے حیرت انگیز مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جائے۔

چین میں قدرت کا ایسا ہی ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب سورج کے گرد قوس و قزح کے رنگ بکھرتے دکھائی دیئے جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

چین میں سورج کے گرد قوس و قزح کا دائرہ بن گیا

چین کے صوبے Sichuan میں قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پرچمکتے سورج کے گرد دائرے کی شکل میں قوس و قزح کے خوبصورت رنگ اُمڈ آئے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سورج کے گرد یوں دائرے کی شکل میں قوس و قزح کا دکھائی دینا ایک طرح کا نظر کا دھوکا ہے جسے عرفِ عام میں 'sun halo'کہا جاتا ہے جو ہوامیں موجود برف کے کرسٹل کی وجہ سے ہے جس سے سورج کے گرد دائرہ دکھائی دیتا ہے۔

تازہ ترین