• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے ن لیگ کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا، شجاعت

نوازشریف نے پوری جماعت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا، شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ نوازشریف نے پوری جماعت کو ملک دشمنی کے جرم میں کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم صرف مستعفی ہوکرہی اپنی جان چھڑا سکتے ہیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل نے متفقہ طور پر نواز شریف کے بیان کو مسترد کیا، قومی سلامتی کمیٹی نے نوازشریف کے بیان کوملک دشمنی قراردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں موجود مسلم لیگ ن کے وزیراعظم اور وزراء نے بھی فیصلے کی تائید کی جو خوش آئند ہے۔

تازہ ترین