• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایونجرزنے ریلیز ہوتے ہی بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچادیا ہے ،رابرٹ ڈاؤنی جونیئر،کرس ایوانز، اوراسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم"ایونجرز:انفیٹی وار"نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کر کے سب کوحیران کر دیا ہے ۔

سپر ہیروز کے ایکشن پر مبنی ایونجرز نے امریکی باکس آفس پرتیسرے ہفتے61.8ملین ڈالر کمائے جبکہ دنیا بھر سے281.3ملین ڈالر کما کرپانچویں بڑی فلم بھی بن گئی ہے ۔

2012ء کی دی ایونجرز اور2015کی دی ایج آف الٹرون کے اس پریکوئل کی ہدایتکاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ وِن ڈیزل ،ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا،کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوۂ گر ہونگے۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آئرن مین،کیپٹن امریکا،تھور،گارڈیئنز،کوئک سلور،دی ہلک،بلیک وڈو،ہاک آئی،نک فیوری،اسکارلٹ وِچ اور دیگر اُسے روکنے میں مصروف ہیں۔

دوسرے نمبر پر لائف آف دی پارٹی فلم رہی جس نے 18.5ملین ڈالر کمائے جبکہ تیسرے نمبر پرفلم بریکنگ اِن رہی جس نے 16.5ملین ڈالر کمائے۔

تازہ ترین