• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ خوش آئندہ ہے، فواد چوہدری

قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ خوش آئندہ ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ خوش آئندہ ہے، میاں نواز شریف کے بیان کی مذمت کرنی ہی چاہیے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اور اس کے بعد جاری ہونے والے متفقہ اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بھی اگر بیان کو مسترد کرے تو یہ بھی خوش آئند ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست کےساتھ وفاداری سب سے اہم ہے، ہم سب کی پہلی وفاداری ریاست پاکستان کے ساتھ ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف اپنی جماعت میں بھی سیاسی تنہائی کا شکارہیں،انہوں نے اپنے بیان سے بھارت کو بندوق پکڑا دی ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جو کام میر صادق اور میر جعفر نے کیا وہی نوازشریف نے کیا، ن لیگ کے ورکرز بھی نواز شریف کے ساتھ ناراض ہیں۔

تازہ ترین