• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ ، پاکستان فائنل میں داخل

پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2018 کے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

روس میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹس پر شکست دی جبکہ پنالٹی کا اسکور 4-5 رہا تاہم پاکستان اب فائنل میں ٹائٹل کے لیے ازبکستان سے مقابلہ کرے گا۔

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ ، پاکستان فائنل میں داخل

اس سے قبل اتوار کو پاکستان نے تاجکستان کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

یاد رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ عالمی فٹ بال کپ کے میزبان ملک میں عالمی کپ سے ایک ماہ قبل کھیلا جا تا ہے، اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کی شروعات 2010 میں جنوبی افریقا میں ہوئی جس کے بعد یہ 2014 میں برازیل اور اب روس میں کھیلا گیا ۔

تازہ ترین