ترکی میں سینکڑوں افراد کیلئے پُر لطف دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں ،بڑوں سمیت بزرگوں نے بھی شرکت کی اور خو ب مزے سے مفت کی دعوت اُڑائی۔
جی ہاں، ترکی کے شہر Edirne میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں نہ صرف مزیدار دعوت کا اہتمام کیا گیا بلکہ گنیز ریکارڈ بنانے کا ارادہ کیا گیا جس میں ماہر چیفس نے سات میٹر قطر اور 80سینٹی میٹر گہرائی والے دیوہیکل برتن میں بھیڑکے جگرکا گوشت سرو کیا گیا جس کا وزن تقریباََ 2ٹن تھا۔
مرچ مصالحے والی اس دعوت کو جہاں سینکڑوں افراد نے خوب انجوائے کیا وہیں اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے رجسٹرڈ کروادیا گیا ہے ۔