• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ہزاروں خواتین ڈرائیونگ سیکھنے لگیں



سعودی عرب میں رمضان کے فوری بعد خواتین کار چلانے کی مجاز ہوجائیں گی۔ اس کی تیاریاں روزبروز تیز سے تیز تر ہوتی چلی جارہی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں سعودی لڑکیاں اور خواتین ڈرائیونگ سیکھ رہی ہیں۔

سعودی عرب میں ہزاروں خواتین ڈرائیونگ سیکھنے لگیں

مختلف علاقوں کے گورنر خواتین کو ڈرائیونگ کے شعبے میں کامیاب بنانے کیلئے کئے جانے والے انتظامات کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔

سعودی عرب میں ہزاروں خواتین ڈرائیونگ سیکھنے لگیں

گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے محکمہ ٹریفک پہنچ کر ابہا میں خواتین کی ڈرائیونگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

پولیس ، ٹریفک اور متعدد ذمے داران سے ملاقاتیں کرکے انہیں ہدایات جاری کیں۔


جدہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں ڈرائیونگ اسکول نے اعلان کیا کہ وہ 5رمضان سے خواتین کو ڈرائیونگ کی نظریاتی تعلیم اور ٹریننگ شرو ع کردے گا۔

پانچ ہزار 678 خواتین 125سعودی ٹرینر خواتین کے ہاتھوں ڈرائیونگ کی ٹریننگ لیں گی۔

جنوبی ریجن کی خواتین کاکہناہے کہ وہ اس لمحے کا انتظار کررہی ہیں جب انہیں گاڑی چلانے کی باقاعدہ اجازت حاصل ہوجائے گی۔

تازہ ترین