• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارتخانے کی منتقلی کیخلاف فلسطینیوں کا احتجاج، 43 شہید

 امریکی سفارتخانے کی منتقلی کیخلاف فلسطینیوںکا احتجاج، 43 شہید

امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف فلسطینیوں کا شدید احتجاج سامنے آیا جبکہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 43 فلسطینی شہید ہوگئے ۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری نئے اعداد وشمار کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیل سے ملحقہ سرحد کے قریب اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ اورتوپ کے گولے برسائے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں2000 سے زائدافراد زخمی ہوئے جن میں بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس صورتحال کے باعث وزیر صحت جواد عواد نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ کی سرحدی پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ قتل وغارت روکنے کے لئے فوری مداخلت کریں۔

دریں اثناء کئی عرب ممالک نے اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف مذمتی بیانات بھی جاری کیے ہیں۔

تازہ ترین