• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں منگل کو رمضان کا چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی

سعودی عرب میں منگل کو رمضان کا چاند نظرنہیں آئے گا، پیش گوئی

سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کی فلکیاتی رصد گاہ کے مطابق ملک میں منگل 29 شعبان 1439هـ یعنی 15 مئی 2018ء کو چاند شام 6چھ بج کر 35 منٹ پر 286 درجہ شمال مغرب میں غروب ہو جائے گا جبکہ سورج 6بج کر36 پر غروب ہو گا۔ اس طرح غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 3 گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔

المجمعہ یونیورسٹی کےسیکریٹری اور فلکیاتی رصد گاہ کی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر مسلم بن محمد الدوسری کے مطابق بدھ 16 مئی کو سورج شام 6 بج کر36 پر 291 درجے پر غروب ہو گا جبکہ ہلال 290 درجے پر شام 7بج کر 40 پر غروب ہو گا۔

اس طرح ہلال غروب آفتاب کے تقریباً 64 منٹ بعد غروب ہو گا۔ مذکورہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان کے سلسلے میں رویت ہلال سائنسی طور پر منگل کو ممکن نہیں کیوں کہ اس روز چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔

دوسری جانب ماحولیاتی محقق زیاد الجہنی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ رواں سال رمضان موسم بہار میں ہو گا جبکہ 7 برس بعد یہ سردیوں میں آئے گا۔ الجہنی کے مطابق موسم گرما میں رمضان اب 24 برس بعد ہی لوٹے گا ۔

تازہ ترین