• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب : روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی

سعودی عرب : روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی

سعودی عرب نے روبوٹ کی مدد سے گھٹنے کا جوڑ تبدیل کرنے اور ہڈی کے کھردرے پن کے علاج کے ساتھ ہی طبّی کامیابیوں کے میدان میں ایک سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

جدہ میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں ہڈیوں اور جوڑوں کے آپریشن کے شعبے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الدخیل کے مطابق روبوٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی کے 3 کیسز مکمل کر لیے گئے ہیں اور یہ تمام کامیاب رہے۔

انہوں نے بتایا کہ جدی ترین ٹیکنالوجی پر مبنی یہ نظام سرجن کے ہاتھوں کی مہارت کے ساتھ بیک وقت کام کرتا ہے تا کہ ٹرانسپلانٹ کیے گئے گُھٹنے کو درستی کے ساتھ صحیح جگہ پر نصب کیا جا سکے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر الدخیل کا کہنا ہے کہ روبوٹک ٹیکنالوجی کا نظام جدید کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے ڈاکٹر کی معاونت کرتا ہے۔ اس طرح باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے کر حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مریض کے گھٹنے کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ ہڈیوں کا کھردرا پن گھٹنے کے اندر جوڑوں کی باہمی رگڑ کے نتیجے میں سامنے آتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہڈیوں کے دیگر حصوں میں بھی شدید تکلیف محسوس ہوتی ہے

تازہ ترین