• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ترقی یافتہ ممالک میں روبوٹس سے مختلف کام لینے کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔اسی سلسلے میں چین کے شہر Zhejiangمیں ورلڈ روبوٹ سمٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں نت نئے اور ذہین روبوٹس نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔

چین میں ورلڈ روبوٹ سمٹ کی رعنائیاں عروج پر

روبوٹس سے سجے اس میلے میں شہریوں سمیت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جہاں جدید اور منفرد طرز سے بنائے گئے روبوٹس توجہ کا مرکز بنے رہے۔

چین میں ورلڈ روبوٹ سمٹ کی رعنائیاں عروج پر

اس میلے میں بیکنگ کرنے والے روبوٹ نے خاص طور پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جسے دیکھ کر بچوں سمیت بڑے بھی خوب محظوظ ہوتے دکھائی دئیے جبکہ دوسری جانب جدید صلاحیتوں سے مزین کئی روبوٹس سمیت روبوٹک ڈاگ،کومبیٹ روبوٹس اور روبوٹک فش سمیت نے بھی لوگوں کی جانب سے خوب داد وصول کی۔

تازہ ترین